ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونادفاعی سامان کی خریداری میں منافع خوری شرمناک:پرینکا

کورونادفاعی سامان کی خریداری میں منافع خوری شرمناک:پرینکا

Tue, 28 Apr 2020 12:59:23    S.O. News Service

نئی دہلی،28/اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کورونا کی وبا سے لڑنے کے سامان کی خریداری میں منافع کو شرمناک بتاتے ہوئے آج کہا کہ ان منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے -

گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ جب پورا ملک کووڈ-19سے لڑرہاہے،تب بھی کچھ لوگ نامناسب منافع کمانے سے نہیں چوک رہے ہیں -اس بدعنوان ذہنیت پر شرم آتی ہے،گھن آتی ہے -ہم وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان منافع خوروں پر جلد ہی سخت کارروائی کریں -ملک انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا-پرینکا واڈرا نے اترپردیش کے میڈیکل کالجوں میں خراب کٹ کی خرید پر حیرانی کا اظہار کیا اور الزام لگایا کہ ریاستی حکومت اس خرید میں ہوئی بدعنوانی کے سامنے آنے سے پریشان ہے انہوں نے سوال کیا کہ جو حکومت اس بدعنوانی پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں تھی،کیا وہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کرے گی-

انہوں نے ٹویٹ کیاکہ اترپردیش کے بہت سارے میڈیکل کالجوں میں خراب پی پی ای کٹ دی گئی تھی-یہ تو اچھا ہوا کہ صحیح وقت پر وہ پکڑ میں آگئی تو واپس ہوگئی اور ہمارے ڈاکٹروں کی حفاظت سے کھلواڑ نہیں ہوا-لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ ریاستی حکومت کو یہ گھپلہ پریشان نہیں کررہا ہے بلکہ یہ بات پریشان کررہی ہے کہ خراب کٹ کی خبر باہرکیسے آگئی-یہ تو اچھا ہوا کہ خبر باہر آگئی ورنہ خراب کٹ کا معاملہ پکڑا ہی نہیں جاتا اور ایسے ہی نظرانداز ہوجاتا-کیا قصورواروں پر کارروائی ہوگی-

پارٹی کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ کورونا ٹسٹنگ کٹ میں 166فیصد سے زیادہ کی منافع خوری ہوئی ہے -ایک ٹسٹنگ کٹ کی قیمت225روپے ہے لیکن اسے600روپے کی شرح سے خریدا گیاہے -انہوں نے اسے شرمناک اور غیر انسانی کام بتایا -


Share: